پولیس کا امتیاز سپر اسٹور پر چھاپہ، ذخیرہ کئے گئے ماسک اور سینیٹائزر برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پولیس کا امتیاز سپر اسٹور پر چھاپہ، ذخیرہ کئے گئے ماسک اور سینیٹائزر برآمد
پولیس کا امتیاز سپر اسٹور پر چھاپہ، ذخیرہ کئے گئے ماسک اور سینیٹائزر برآمد

کراچی:لاکھوں روپے یومیہ منافع کمانے والے سپر اسٹورز کی ذخیرہ اندوزی ختم نہ ہو سکی۔ درجنوں ماسک اور سینیٹائزرز کے درجنوں کارٹن کی زخیرہ اندوزی پر عوام حیران۔

گلشن اقبال پولیس کا امتیاز سپر اسٹور پر چھاپہ، اسٹور میں چھپائے گئے ماسک اور سینیٹائزر برآمدکر لیے۔اسٹور میں زیادہ قیمتوں میں ماسک اور سینیٹائزر بیچے جا رہے تھے۔

پولیس نے تلاشی کے دوران ڈبوں سے ماسک اور سینیٹائزر برآمد کر لئے۔ برآمد کئے گئے ماسک پولیس کی موجودگی میں عوام کو مناسب قیمت میں فروخت کر ا دیے گئے۔

اس سے قبل امتیاز سپر مارکیٹ کورنگی قیوم آباد پر بھی ضلعی انتظامیہ نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں چھپائے گئے سینیٹائزرز بر آمد کیے تھے۔

گلشن اقبال میں واقع امتیاز سپر مارکیٹ میں بھی ماسک اور سینیٹائزرز بر آمد ہوئے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ امتیاز سپر مارکیٹ کے مالکان کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ان کی انتظامیہ ایسے وقت میں جب لوگوں کو ماسک اور سینیٹائزر کی ضرورت بڑھ گئی ہے کیوں چھپا کر رکھا جا رہا ہے۔

اس میں اگر ان کے ملازمین ملوث ہیں یا انتظامی افسران ملوث ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے، ورنہ ان کی بدنامی ہوگی اور لوگوں کا امتیاز سپر مارکیٹ پر سے اعتماد اُٹھ جائے گا۔

Related Posts