کوئٹہ میں سیکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائی: خاتون خود کش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کوئٹہ میں سیکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائی: خاتون خود کش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ میں سیکیورٹی ادارے کی کامیاب کارروائی: خاتون خود کش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس کے قریب محکمہ انسدادِ دہشت گردی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) کی  کامیاب کارروائی کے دوران خاتون خودکش بمبار سمیت چھ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

سی ٹی ڈی (محکمہ انسدادِ دہشت گردی) کے مطابق مشرقی بائی پاس پر واقع کمپاؤنڈ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر موقعے پر پہنچے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی شروع کی۔جیسے ہی کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لے کر کارروائی شروع کی گئی، دہشت گردوں کی طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: رحیم یار خان میں اے ٹی ایم توڑنے والا شخص پولیس حراست کے دوران جاں بحق

دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے تین سیکیورٹی اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ   اس دوران  خود کش حملہ آور خاتون نے دھماکا کرتے ہوئے خود اپنی جان لے لی۔سی ٹی ڈی کی رات گئے شروع ہونے والی کارروائی پانچ گھنٹوں تک جاری رہی۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ محرم اور یومِ عاشور کے موقعے پرکوئٹہ میں بڑی تخریب کاری کے مذموم عزائم رکھنے والے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ 

اس سے قبل ایف آئی اے نے طورخم سے بھارت کے لیے جاسوسی کرنے والے افغان شہری کو گرفتار کر لیا ۔عمر داؤدخٹک نامی جاسوس نے افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک کے پاسپورٹ بنا رکھے ہیں۔

عمر داؤد سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ افغان پاسپورٹ پر پانچ بار بھارت جانے والا افغان ایجنٹ پختونوں کو پاک فوج، سیکیورٹی اہلکاروں اور ملک کے خلاف بھڑکاتا رہا اور اس کا پختون لبریشن آرمی کے نام سے ایک گروپ بھی ہے جسے اس نے علیحدگی پسندی کو ہوا دینے کے لیے قائم کیا تھا۔

مزید پڑھیں: افغان شہری بھارت کے لیے جاسوسی کرنے پر پاک افغان سرحد سے گرفتار

Related Posts