حلیم عادل شیخ نے اسد عمر، علی زیدی اور عمران اسماعیل کو غدار کیوں کہا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حلیم عادل شیخ
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر، سابق وزیر بحری امور علی زیدی اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو غدار قرار دے دیا ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کی رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ نے سندھ ہائیکورٹ میں پیشی کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ عمران اسماعیل، علی زیدی اور اسد عمر کے متعلق ہمارے ہاں کوئی بات نہیں کی جاتی۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اگر یہ تینوں رہنما غداری نہ کرتے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان آج جیل میں نہیں ہوتے۔ فی الحال ان غداروں کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف (سندھ) کے صدر حلیم عادل شیخ  کا کہنا تھا کہ 8فروری کی رات تک یہی سمجھا جاتا رہا کہ پی ٹی آئی ختم ہوگئی۔ جس نے پارٹی سے غداری کی ہے، اس نے بانی چیئرمین عمران خان سے غداری کی۔ یہ لوگ غداری نہ کرتے تو عمران خان آج جیل میں نہ ہوتے۔

غدار کہنے کی وجوہات؟

حلیم عادل شیخ تحریکِ انصاف سندھ کے صدر اور سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی سندھ کی جانب سے علی زیدی، عمران اسماعیل اور اسد عمر جیسے پی ٹی آئی کا چہرہ سمجھے جانے والے رہنماؤں کے خلاف بیان پارٹی پالیسی کا عکاس قرار دیا جاسکتا ہے۔

تاحال مرکزی پی ٹی آئی یا ترجمان کی طرف سے حلیم عادل شیخ کے بیان کی کوئی تردید یا تائید سامنے نہیں آئی۔ حلیم عادل شیخ کے بیان سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عمران اسماعیل، اسد عمر اور علی زیدی نے عمران خان کی جگہ حکومت کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

Related Posts