پنجاب میں ایک دن میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا ریکارڈ قائم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں ایک دن میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا ریکارڈ قائم
پنجاب میں ایک دن میں نئے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا ریکارڈ قائم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب پولیس نے ایک دن میں شہریوں کو ریکارڈ تعداد میں ڈرائیونگ لائسنس فراہم کرنے کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں گزشتہ روز ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ان میں لرننگ، نیشنل، انٹرنیشنل اور تجدید سمیت تمام ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں۔

لاہور میں 27 ہزار کے قریب شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے، فیصل آباد 8 ہزار 113، گوجرانوالہ میں 7 ہزار 843 شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں 7 ہزار 597 اور ملتان میں 6 ہزار شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے جب کہ ادارے کی جانب سے مجموعی طور پر صرف 5 روز میں 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

ادھر نگران پنجاب حکومت نے لرننگ لائسنس کی فیس بڑھانے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں لرننگ لائسنس کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں لرننگ لائسنس کی فیس میں اضافے کی منظوری دے دی گئی، اس فیصلے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا اور یکم جنوری سے قبل ڈرائیونگ لائسنس موجودہ شرح فیس سے بنائے جائیں گے اور لرنز کی فیس 60 روپے سے بڑھا کر ایک ہزارروپے کر دی جائے گی۔

ملک میں آج سونے کے نرخ؟

اس کے علاوہ ایل ٹی وی،ایچ ٹی وی، پی ایس وی لائسنس فیس کی شرح میں بھی اضافہ ہوگا۔چیف ٹریفک آفیسر لاہور مستنصر فیروز نے کہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس دفاتر کے اوقات کار اور عملہ بڑھا دیا گیا ہے۔

Related Posts