پنجاب حکومت کا تعلیمی اداروں کو دوماہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ، آج اعلان متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

NCOC to decide fate of schools today as Omicron increases Pakistan's

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :کورونا سے بچاؤ کیلئے پنجاب حکومت نے حکمت عملی تیار کرلی، ملازمین کو گھروں میں دفتری امور انجام دینے کی ہدایت،تعلیمی اداروں کو دوماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، آج اعلان متوقع ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب حکومت نے کورونا سے بچاؤ کیلئے حکمت عملی کوحتمی شکل دے دی ہے اور تمام سرکاری دفاتر بند کرکے سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ گھروں سے دفتری امور انجام دیں ۔

وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتیں تعلیمی اداروں کے بارے میں آج فیصلہ کریں گی، معتبر حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق، پنجاب اور کے پی کے کی حکومتیں تعلیمی ادارے دو ماہ کے لیے بند کرنے پر متفق ہوچکی ہیں جبکہ اس میں مزید توسیع کا امکان ہے تاہم ابتدائی احکامات دو ماہ کے لیے جاری کیئے جائیں گے ۔

ذرائع نے بتایا کہ سردی میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے امکانات زیادہ ہیں لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو فوری طور پر بند کردیا جائے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند نہیں ہونگے،نومبر سے جنوری تک تعطیلات کا بھی امکان

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز بہت تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور تعلیمی اداروں میں بھی کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کی وہ سے ملک بھر میں سیکڑوں تعلیمی ادارے سیل کئے جاچکے ہیں۔

Related Posts