پنجاب حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی
پنجاب حکومت نے شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو نجی ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے  جبکہ آئی جی جیل خانہ جات کو مراسلہ بھی لکھ دیا گیا ہے۔

جیل خانہ جات کو لکھے گئے خط میں وزارتِ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سابق وزیر اعظم کو آپریشن کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد منتقل کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کرلیا، آٹھ نکاتی ایجنڈا جاری

ہدایت دی گئی ہے کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نجی ہسپتال منتقلی کے دوران فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے جبکہ آپریشن کے بعد ڈاکٹر کی مشاورت لی جائے کہ انہیں کب تک واپس جیل متنقل کیا جاسکتا ہے۔

ہرنیا کے عارضے میں مبتلا سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد کے پمز ہسپتال نے آپریشن تجویز کیا ہے جبکہ وزارتِ داخلہ پنجاب نے آپریشن کے پیش نظر ان کی نجی ہسپتال منتقلی کا عندیہ دے دیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہوگئی اور  پمز ہسپتال میں ان کا معائنہ کیا گیا ۔ پمز ترجمان کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو پمز ہسپتال لایا گیا۔

شاہد خاقان کو دو روز قبل ہرنیہ کی تکلیف کے باعث پمز ہسپتال لایا گیا۔ ترجمان پمز کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گردوں میں پتھری ہے۔

مزید پڑھیں: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہوگئی ، پمز ہسپتال میں معائنہ

Related Posts