کورونا کا خوف، خیبر پختونخوا میں ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کا خوف، خیبر پختونخوا میں ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی
کورونا کا خوف، خیبر پختونخوا میں ہفتہ اور اتوار کے روز پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیشِ نظر ہفتہ اور اتوار کے روز انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے ہفتے میں 2 روز پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کے حوالے سے محکمۂ ٹرانسپورٹ کے پی کے نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیے کے تحت ہفتہ اور اتوار کے روز خیبر پختونخوا کے ایک شہر سے دوسرے تک پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں ہوگی۔

محکمۂ ٹرانسپورٹ کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے دوران کیسز کی روک تھام کیلئے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ سروس بند کردی گئی ہے جس سے تمام ٹرانسپورٹرز متفق ہیں تاہم کسی بھی شہر کے اندر ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق جاری رہے گی۔

انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ کے علاوہ پشاور، چارسدہ، مردان اور دیگر شہروں میں کسی بھی قسم کی پبلک یا پرائیویٹ گاڑیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد نہیں کی گئی۔ بی آر ٹی بس سروس بھی جاری رہے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ میں ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعدگزشتہ روز یہ فیصلہ کیا گیا ،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے سندھ میں انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے این سی او سی کو آگاہ کردیاگیا۔

مزید پڑھیں: کورونا کیسز میں اضافہ، حکومت کابین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

Related Posts