کورونا کیسز میں اضافہ، سندھ حکومت کابین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Inter-city, inter-provincial transport resume across the country

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سندھ حکومت نے دو روز بعد بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد فیصلہ کیا گیا ،محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دو روز بعد سندھ میں انٹر سٹی اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر پابندی ہوگی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے این سی او سی کو آگاہ کردیاگیا ہے۔

یادرہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر دو روز قبل وفاقی حکومت کو بین الصوبائی ٹرانسپورٹ سروس بند کرنے کی تجویز دی تھی تاہم وفاقی حکومت نے سندھ کی تجویز مستردکردی تھی جس کے بعد سندھ حکومت نے اپنے طور پر پابندی عائد کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

مزید پڑھیں: بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند ہونے سے کورونا کا مزید پھیلاؤ رُک سکتا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کی وباء مزید شدت اختیار کرتی جارہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے 5 ہزار 234 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور83مزید شہری جاں بحق ہوئے، پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح 9 سے زائد ہونے کی وجہ سے مختلف شہروں  میں پابندیاں عائد کی جاچکی ہیں جبکہ اب سندھ حکومت نے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Related Posts