وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی پبک سیفٹی کا اجلاس، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی پبک سیفٹی کا اجلاس، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت صوبائی پبک سیفٹی کا اجلاس، 5 نکاتی ایجنڈے پر غور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ کی صدارت میں آج کراچی میں صوبائی پبلک سیفٹی کا اہم اجلاس ہو رہا ہے جس میں 5 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

صوبائی پبلک سیفٹی اینڈ پولیس کمپلینٹس کمیشن کے اجلاس میں وزیرا علیٰ سندھ کے ہمراہ چیف سیکریٹری سندھ ممتاز شاہ، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب اور شرجیل انعام میمن شریک ہیں۔

پبلک سیفٹی و پولیس شکایات کمیشن اجلاس میں سندھ کے سیکریٹری فنانس حسن نقوی، سیکریٹری کمیشن سیف اللہ ابڑو، امداد پتافی، محمد علی عزیز، شہناز بیگم، بیرسٹر حیا ایمان، قربان ملانو اور دیگر شریک ہیں۔

اجلاس کے 5 نکاتی ایجنڈے میں گٹکے، مین پوری اور دیگر منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی شامل ہے جبکہ اس دوران  محراب پور واقعے اور پیر جو گوٹھ میں بچی کی خودکشی پر رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا۔

ایجنڈے میں صوبائی سالانہ پولیس پلان کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ شہر کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل پر بھی  گفت و شنید ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ سے حضرت بابا فرید گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے دربارِ پاکپتن کے سجادہ نشین دیوان عثمان فرید چشتی نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبہ سندھ کے لیے دعا بھی کی گئی۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق سجادہ نشین دربارِ بابا فرید دیوان عثمان فرید چشتی نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بابا فرید گنج شکر درگاہ کےتحائف دئیے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ  سے سجادہ نشین درگاہِ بابا فرید کی ملاقات

Related Posts