سندھ حکومت ہرمرنیوالے پر کورونا کی اسٹمپ لگا دیتی ہے،خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI will hold meetings in Sindh After Corona: Khurram Sher Zaman
khurram-sher-zaman

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں، میں سب صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

موجودہ حالات میں ہماری آواز آگے پہنچانے میں صحافی بھی اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہیں جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ جس طرح پنجاب حکومت نے صحافیوں کے لئے موجودہ حالات میں پیکیج کا اعلان کیا، اس طرح ہم سندھ حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ سندھ کے صحافیوں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کریں۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی اسلم خان، ترجمان کراچی ورکن سندھ اسمبلی جمال صدیقی، صدر پی ٹی آئی کراچی کے مشیر عمران صدیقی، توقیر احمد اور دیگر موجود تھے۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں وزیراعلیٰ کی طرف سے جو نالائقیاں چل رہی ہیں انہیں عوام کے سامنے لانا ہماری ذمہ داری ہے۔

سندھ کے اندر دو نمبر لاک ڈاؤن چل رہا ہے،اس حکومت میں ذرہ برابر بھی ان میں عقل نہیں ہے۔عوامی مفاد کے لیے ہم نے ان کو سپورٹ کیا،ان کو عوام سے کوئی محبت نہیں،پی پی کی نااہلی سے تھر اور لاڑکانہ میں لوگ مرتے رہے۔

دنیا کی کوئی ایسی بیماری نہیں جو سندھ میں نہ ہو۔نالائق اعلیٰ کوئی ایک کام بتائیں جو انہوں ڈھنگ سے نے کیا ہو۔

ڈبل سواری پر پابندی لگادی گئی ہے،پولیس عوام کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔پولیس سے گذارش ہے لوگوں کی اس طرح تذلیل نہ کریں۔ڈبل سواری کے قانون کی سخت مذمت کرتے ہیں اس قانون کو ختم کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امتیاز شیخ نے کہا کہ کراچی کو ڈیڑھ لاکھ راشن دیا ہے۔انہیں نالائق اعلیٰ ہی کہا جاسکتا ہے۔ایک مہینے کے اندر 10 ہزار آپریشن کینسل ہوگئے ہیں۔

خرم شیرزمان نے وزیر صحت سندھ کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر صحت غائب ہیں ان کے اشتہار لگ رہے ہیں۔وہ ہسپتالوں کے بارے میں جواب ہی نہیں دے رہی ہیں۔

وہ کسی فورم پر آکر عوام کے سوالوں کا جواب دے۔موجودہ حالات میں لوگوں کو ڈراکر ذہنی مریض بنایا جارہا ہے۔جو مرتا ہے سندھ حکومت اس پر کورونا سے مرنے کی اسٹمپ لگادیتی ہے۔

لوگوں کو بتایا گیا کہ جناح ہسپتال لائی جانے والی 119 لاشیں کورونا کی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے سندھ میں فیصلے من پسند کیے جارہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کرنے کے وقت آپ وفاق کے خلاف گئے۔آپ نے وزیر اعظم کے فیصلوں کے برخلاف فیصلے کیے۔آج بتائیں 18 ویں ترمیم کہاں گئی۔آج ناکام ہوئے ہیں تو انہیں وفاق کی مدد چاہیے۔

ہم صدر مملکت کو مساجد کی رونقیں بحال کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ایک پلاننگ کے ساتھ مساجد کو کھولا گیا۔مراد علی شاہ کے آواز سے ہی نفرت دشمنی نکل رہی ہے۔

ہمیں لاک ڈاؤن پر اعتراض نہیں،ہمیں آپ کے طریقہ کار پر اعتراض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ٹینکر مافیا اس شہر میں پیسے بنا رہا ہے۔لوگ ٹینکروں سے پانی بھر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے آفات میں مدد کے لیے ٹائگر فورس بنائی، ٹائیگر فورس کے نام پر فتور ان کے دماغ میں ہے۔

وزیر اعلیٰ صاحب ہمارے پاس بہت سارے آپشن موجود ہیں،آپ کوئی کام نہیں کریں تو ہم آپشن استعمال کرسکتے ہیں۔ہماری مقبولیت آپ کی چیخون کی وجہ بن سکتی ہے۔

یہ کہتے ہیں کہ سیاست نہ کریں اور ماسک اور راشن بیگ پر اپنے نشان اور تصاویر لگا کر بیٹھے ہیں۔بتایا جائے میری تنخواہ کا راشن کہاں دیا گیا ہے۔مجھے حساب دیا جائے ورنہ عدالت میں جائیں گے۔صوبے کی عوام کی صحت کے ساتھ کھیلا جارہا ہے۔

آصف زرداری کی بہن ہونے کی وجہ سے لوگوں کی صحت سے کھیلا جارہا ہے۔ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا ہوں کاروبار کھولا جائے۔وزیر اعظم پورے ملک میں کام کررہے ہیں۔پی ٹی آئی ایک جمہوری پارٹی ہے،ہم بندوق رکھ کر سیاست نہیں کراتے۔ہمارے چیئرمین نے حق کے لیے لڑنا سکھایا ہے۔

ہم سب تحریک انصاف کے ہیں آخر تک18 ویں ترمیم کے تحت وفاق جو پیسہ دیتا ہے صوبہ بتائے وہ کہاں خرچ ہوا۔سندھ کے لوگوں سے پوچھتا ہوں کب تک ان کو برداش کریں گے۔

لاک ڈاؤن سے لوگوں کو نہ مارا جائے۔ان کی کوئی پلاننگ یا ایس او پی نہیں بنی ہوئی۔حالات مشکل ہوتے جارہے ہیں۔ہم اپوزیشن کا کردار ادا کررہے ہیں سندھ میں۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو قرنطینہ سینٹر بھیجنے کا فیصلہ

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی اسلم خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم این اے ایم پی اے نے اپنی مدد آپ تحت راشن بھی بانٹا۔ہم گھر گھر جاکر راشن دے رہے ہوتے ہیں۔ان کے پاس پورا صوبہ ہے۔ایک یوسی میں 80 ہزار آبادی ہے وہاں 20 بیگ کیا کریں گے۔

کروڑوں روپے ڈی سیز کو دیے گئے،وہ پیسے بھی ملازمین کی تنخواہ سے دیے گئے۔اگر ہم عوام کو نہیں بتائیں گے تو کون بتائے گا۔

وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس جو ٹیم ہے اس کی خدمت کرنے کی سوچ نہیں۔اس انصاف ہاؤس نے ہزاروں راشن بیگز بانٹے ہیں۔تحریک انصاف کراچی کی عوام کی خدمت کررہی ہے،کوئی ایسی سیاسی جماعت نہیں جو اس طرح آگے آئے۔

Related Posts