بلوچستان میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کو قرنطینہ سینٹر بھیجنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Violation of SOPs: Punjab, Sindh govts warn of tightening restrictions

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے میں جاری لاک ڈاؤن میں 5 مئی تک توسیع کردی، لاک ڈاون میں توسیع کے ساتھ حفاظتی اقدامات سخت کرنے اور لاک ڈاؤن پر مکمل عمل درآمد کرانے کے لیے انتہائی سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی عبدالرزاق چیمہ کا کہنا ہے کہ حکومت کا بلاجواز سڑکوں پر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور پیدل پھرنے والوں کو قرنطینہ منتقل کرنیکا فیصلہ کرلیا ہے۔

آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا کہ عوام کی حفاظت کے لیے ہر ممکن سختی برتی جائے گی، باہر گھومنے والوں کو پکڑ کر قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کرنا ضروری ہو گیا ہے ۔

اس سے لوگوں میں احتیاط کی ترغیب ہوگی اور لوگ گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں گے۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے حکومت بلوچستان کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے حکم نامہ جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ احکامات کے باوجود دوکانیں کھولنے‘مارکیٹوں میں گھومنے والوں کو بھی گرفتار کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں: عدالت نے نائن زیرو سے گرفتار 14 دہشت گردوں کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ ڈویژن میں کسی کو باہر بلاجواز گھومنے نہیں دیا جائے گا نہ ہی کوئی ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نظر آئے گی۔

ماسک کے بغیر باہر نظر آنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائیگی‘ کسی کو قانون کی خلاف ورزی کرنے نہیں دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں اب تیزی سے کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد مین اضافہ ہونے لگا ہے اسی باعث بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل در آمد کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts