خیبر پختونخوا، تحریکِ انصاف نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے ہاتھ ملا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبر پختونخوا میں تحریکِ انصاف نے حکومت سازی کیلئے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے ہاتھ ملا لیا ہے۔ دونوں جماعتوں کی قیادت باہمی مفاہمت کیلئے تیار ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں حکومت سازی کیلئے تحریکِ انصاف اور پی ٹی آئی پی نے ہاتھ ملا لیا جس کی تصدیق پارلیمنٹیرینز کے ترجمان ضیاء اللہ بنگش نے کردی ہے۔دونوں جماعتوں کے مابین یہ پیشرفت مذاکرات کیلئے 2 ملاقاتوں کے بعد سامنے آئی۔

دونوں سیاسی جماعتوں نے اپنے مذاکرات کا مرکزی نکتہ خیبر پختونخوا میں حکومت کی تشکیل کو قرار دیتے ہوئے باہمی معاہدے کے متفقہ نکات کو حتمی شکل دے دی۔ ضیاء اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی قانونی ٹیمیں حکومت سازی پر تکنیکی کام کر رہی ہیں۔

تحریکِ انصاف اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے مابین اتحاد کیلئے مشترکہ اصولوں پر اتفاق کر لیا گیا ہے۔ دونوں ہی جماعتوں نے قانونی ماہرین کی ٹیم تشکیل دے کر مخصوص نشستوں کے حوالے سے شرائط کو حتمی شکل دینے کیلئے اعتماد سازی کو فروغ دینے کیلئے پیشرفت کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے نومنتخب اراکین جن کا تعلق تحریکِ انصاف سے ہے وہ پارلیمنٹیرینز میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ ضیاء اللہ بنگش کا کہنا ہے کہ دونوں ہی جماعتوں کی قیادت نے اس فیصلے سے اتفاق کر لیا ہے۔ 

Related Posts