فواد چوہدری کا آئین کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ اور عطا تارڑ کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے شہریوں کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور معاون خصوصی عطا تارڑ کے خلاف آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 14 شہریوں کے وقار اور پرائیویسی کے تحفظ کا حق دیتا ہے، ملک کا وزیر داخلہ اور معاون خصوصی فخر سے بتاتے ہیں کہ وہ ممبران اسمبلی کی جیو فنسنگ کرتے ہیں، حتیٰ کہ FIA ارکان کا ٹریول ریکارڈ بھی ان سے شئیر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی میں 15جنوری کو انتخابات نہیں ہونگے، سندھ حکومت کا اعلان

رہنما تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے شہریوں کی پرائیویسی کے حق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر داخلہ اور معاون خصوصی کے اس اعتراف ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

Related Posts