پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی جاری، 580 پوائنٹس گر گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 7 feb
psx 7 feb

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان جاری ہے ، 100 انڈیکس 580 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 143.63 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی جاری رہی ، آج کاروبارکےاختتام پر 100 انڈیکس 580.77 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار 143.63 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 258.94 پوائنٹس کی کمی سے 18 ہزار 454.51 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 28 ہزار 042.82 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھاجب انڈیکس 159.84 پوائنٹس کی کمی سے 40 ہزار724.41 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر349کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے137کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ194میں کمی اور18میں استحکام رہا ۔

Related Posts