اسٹاک مارکیٹ میں 636 پوائنٹس کی تیزی،سرمایہ کاروں کو ایک کھرب کا فائدہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PSX regains as global stock markets

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں دوسرے دن زبردست تیزی رہی ہے، 100 انڈیکس 636.80 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ تیزی کے سبب سرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا فائدہ ہوا۔

گزشتہ روزپہلے کاروباری دن کے دوران بدترین مندی دیکھی گئی تھی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے مارکیٹ میں 180 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔

مزید پڑھیں:ٹیکس وصولی بڑھائیں کاروباری برادری کو ساتھ لے کر چلیں، حفیظ شیخ

آج دوسرے منگل کو کاروباری روز دو گھنٹوں کے انڈیکس میں 250 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جواگلے دو گھنٹوں تک جاری رہی۔

کاروبار کا اختتام 37695.75 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوااورسرمایہ کاروں کو ایک کھرب سے زائد کا فائدہ بھی ہوا۔

Related Posts