ملک میں صحت کی معیاری سہولیات حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں صحت کی معیاری سہولیات حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان
ملک میں صحت کی معیاری سہولیات حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔وزیر اعظم عمران خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے، انہوں نے یہ بات انڈس ہسپتال کے بورڈ ممبران سے ملاقات میں کہی۔

شہرِ قائد میں واقع انڈس ہسپتال کے بورڈ ممبران نے گزشتہ روز دورۂ کراچی کے دوران وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر وفاقی وزراء اسد عمر، علی حیدر زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے۔

https://twitter.com/PakPMO/status/1222038670968049664

انڈس ہسپتال بورڈ کے چیئرمین یونس ہاشم بنگالی، عبدالباری خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائرہ خواجہ، سیّد مشہود رضوی، عبدالکریم پراچہ اور عدنان اصدر سمیت دیگر بورڈ ممبران نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔

اس موقعے پر بورڈ ممبران نے انڈس ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو تفصیلی بریفنگ دی اور ہسپتال میں موجود سہولیات سے آگاہ کیا۔

وزیر  اعظم عمران خان نے صحت کے شعبے میں انڈس ہسپتال کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم  ملک بھر میں صحت کی معیاری سہولیات فراہم کریں گے، نجی شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم عمران خان سے  گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگاڑا کی ملاقات ہوئی جس میں سندھ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے سربراہ پیر پگاڑا سے کنگری ہاؤس کراچی میں  گزشتہ روز ملاقات کی جس میں وفاقی وزراء بھی موجود تھے۔ 

مزید پڑھیں: وزیر اعظم سے جی ڈی اے کے سربراہ پیر پگاڑا کی ملاقات

Related Posts