یہ کہنا کہ (ن )لیگ نے آزادی مارچ کا فائدہ اٹھایا نواز شریف کی توہین ہے، مولانا فضل الرحمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

maulana fazlur rehman
یہ کہنا کہ (ن )لیگ نے آزادی مارچ کا فائدہ اٹھایا نواز شریف کی توہین ہے، مولانا فضل الرحمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام ( ف )کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ تاثر دینا کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ کا فائدہ اٹھایا ہے نواز شریف اور ان کی جماعت کی توہین ہے۔

مولانا فضل الرحمان کاکہناتھاکہ پاکستان کی بانی اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی نمائندگی کرنے والی جماعت کا کیا صرف ایک نکانی ایجنڈا ہی ہے کہ وہ اپنے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رکن کو علاج کے لیے باہر بھیج دے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ وفاقی حکومت خود کرے، نیب

انہوں نے کہا کہ ایسا کہنا سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی جماعت کی توہین ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم حکومت مخالف تحریک چلا رہے ہیں جس کا مقصد ناجائز الیکشن کے نتیجے میں بننے والی ناجائز حکومت کا خاتمہ ہے اس لیے ایجنڈے کی تکمیل تک یہ جاری رہے گی۔

جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک مطالبے پر متفق ہیں اور یہ ہی سب کا موقف ہے کہ اس ملک میں دھاندلی کا الیکشن ناقابل برداشت ہو چکا ہے۔مذاکراتی کمیٹی سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹی بیچاری ہے، اس میں ہماری بات سمجھنے کی صلاحیت ہے نہ ہی متعلقہ حکام تک پوری بات پہنچانے کی جرات۔ ہم صرف ان کی آنیاں جانیاں دیکھتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا پاکستان کے آئین سے اسلامی دفعات ختم کرنا اور ناموس رسالت ؐکے قانون کو غیرموثر بنانا ہے۔آزادی مارچ کے شرکاء کو درپیش مشکلات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ شرکا نے بارش، سردی، تیز ہوائیں برداشت کیں اور پھر اللہ کی مدد آگئی، ان کو خیمے، کمبل مل گئے اور دیگیں بھی آ گئیں۔

ایک رات کی آزمائش پر پورا اتر کے اللہ کی اتنی نعمتوں کی فراوانی ہو گئی۔جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ہمارے کارکنان نظریاتی ہیں، ایجنڈے کی تکمیل تک پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

مولانا نے کہا کہ ملک میں ایک پرامن احتجاج ہورہا ہے، تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس احتجاج میں ہمارا ساتھ دیا اس لیے ان سے مطمئن ہوں۔مفتی کفایت اللہ کے وکی لیکس والے بیان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ میں اس بیان سے لاعلم ہوں۔

Related Posts