وزیر اعظم عمران خان کل لاہور میں گورنر اور وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقات کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان کل گورنر اور وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقات کریں گے
وزیر اعظم عمران خان کل گورنر اور وزیر اعلٰی پنجاب سے ملاقات کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:    وزیر اعظم پاکستان عمران خان کل لاہور جائیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور سے ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم لاہور کے ایک روزہ دورے کے دوران پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت اور ملتان روڈ پر ایک پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح بھی کریں گے۔

عمران خان کے دورے کے حوالے سے پنجاب حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب کابینہ کے اراکین لاہور ائیر پورٹ پر وزیر اعظم کا استقبال کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ون ٹو ون ملاقات کے دوران وزیر اعظم  کو صوبے میں حکومتی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی اور صوبائی وزراء کی سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے بھی وزیر اعظم پاکستان کے دورہ لاہور کے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں عمران خان اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے اور سینئر صحافیوں کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان شکر پڑیاں، اسلام آباد میں پودا لگا کر ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا افتتاح کر چکے ہیں جس کے تحت پنجاب میں نوے لاکھ، خیبر پختونخواہ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ، سندھ میں ایک کروڑ پچاس لاکھ، بلوچستان میں بارہ لاکھ، گلگت بلتستان میں تینتیس لاکھ، آزاد کشمیر میں ستر لاکھ جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔

مزیدپڑھیئے:  وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

Related Posts