وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے جس میں ای سی سی کے فیصلے کی توثیق اور بارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ 

کابینہ اجلاس میں کراچی، لاہور، پشاور اور ملتان میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر پر مشاورت ہوگی اور مفاد عامہ کے نئے منصوبے گفتگو کا حصہ ہوں گے۔

بارہ نکاتی ایجنڈے کے مطابق فیڈرل انسٹیٹیوٹ حیدر آباد کے ساتھ ساتھ فلائٹ انسپکشن یونٹ ایرئیل ورک لائسنس کلاس ون کی تجدید کے معاملات بھی وفاقی کابینہ کے زیر غور آئیں گے۔

وفاقی کابینہ کو احساس پروگرام کے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ اگست 2018ء سے جون 2019ء تک وزارتِ مواصلات کی کارکردگی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

وزیر اعظم پاکستان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور اس تناظر میں پاکستان کی طرف سے کیے جانے والے عسکری و سیاسی اقدامات پر بھی وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ 

Related Posts