کوروناکی وجہ سے کاروباربند،مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے، وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Prime Minister Imran Khan addressing in Mianwali

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

میانوالی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے، جب ہمارے پانچ سال پورے ہوں گے تو سب سے زیادہ ترقی پسماندہ علاقوں میں ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان پرانی مویشی منڈی میانوالی میں سٹی پارک کے قیام، سرگودھا میانوالی روڈ کو دورویہ بنانے اور نمل جھیل پر میاواکی جنگل کے قیام کا افتتاح کرنے کیلئے میانوالی پہنچ گئے۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب عثمان بزداربھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوروناکی وجہ سےدنیامیں کاروباربندہوگئے، مہنگائی پوری دنیاکامسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا سارا زور تعلیم پر ہے، خواتین کے لیے تعلیم بہتر کرنا ہے، نمل یونیورسٹی اقتدار میں آکر نہیں بنائی، یہ خود پیسے اکٹھے کرکے بنائی۔

وزیراعظم نے کہا کہ میانوالی کےکارکنوں کاخاص طورپرشکریہ اداکرتاہوں، جب ہمارے پانچ سال پورے ہوں گے تو سب سے زیادہ ترقی پسماندہ علاقوں میں ہوگی۔

مزید پڑھیں:کراچی سب سےزیادہ ٹیکس دیتاہےلیکن اسےکچھ نہیں ملتا،وزیراعظم

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ میانوالی کےعوام کی ترقی کاسفرجاری رہےگا، صحت کارڈکےثمرات جلدیہاں پہنچیں گے، میانوالی کےعوام کی امیدوں پرپورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ عمران خان کالاباغ شکردرہ روڈ کی اپ گریڈیشن، ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کی اپ گریڈیشن، پرائم منسٹر پیکیج II، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج، نمل جھیل اور بلکاسر میانوالی روڈ پر جنگلاتی اراضی کے قیام کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔نمل یونیورسٹی بھی جائیں گے اور طلباء سے خطاب کریں گے۔

Related Posts