اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مریم نواز کو ن لیگ کی سینئر نائب صدر مقرر کردیا۔
وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو ن لیگ کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا ہے، مریم اورنگزیب نے پارٹی صدر کے فیصلے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے پارٹی کے بڑے تنظیمی فیصلے کا اعلان کر دیا
شہباز شریف نے @MaryamNSharif مریم نواز شریف کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مقرر کر دیا pic.twitter.com/EpiXh0t32P— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) January 3, 2023
عمران خان کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کی کارروئی جاری رکھنے کی اجازت
ٹوئٹر پیغام میں انہوں نے لکھا کہ نوٹیفکیشن ن لیگ کے صدر شہباز شریف کے دستخط سے جاری ہوا ہے، شہباز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کا چیف آرگنائزر بھی مقرر کر دیا ہے، پارٹی کی تنظیم نو کی ذمہ داری مریم نواز کو سونپ دی گئی۔