تونیشا اور شیزان کے درمیان ’باہمی رضامندی‘ سے بریک اپ ہوا تھا، فلک ناز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تونیشا اور شیزان کے درمیان 'باہمی رضامندی' سے بریک اپ ہوا تھا، فلک ناز
تونیشا اور شیزان کے درمیان 'باہمی رضامندی' سے بریک اپ ہوا تھا، فلک ناز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اداکار شیزان خان کی بہن فلک ناز نے اپنے بیان کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تونیشا اور شیزان کے درمیان باہمی رضامندی سے بریک اپ ہوا تھا۔

شیزان خان کی بہن فلک ناز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے کہا کہ تونیشا اور شیزان کے درمیان بریک اپ باہمی رضامندی سے ہوا تھا اور اُن کا رشتہ ٹی وی شو کے سیٹ پر مردہ پائے جانے سے چند ہفتے قبل ٹوٹ گیا تھا۔

قبل ازیں ملزم شیزان خان کے اہل خانہ نے آنجہانی اداکارہ تونیشا شرما کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا جواب دینے کے لیے پریس کانفرنس کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

طلاق کے بعد میں اور کرن مل کر بیٹے کی دیکھ بھال کررہے ہیں، عمران اشرف

پریس کانفرنس میں اس حوالے سے سوالات اٹھائے گئے تھے کہ کیا تونیشا کا موت سے قبل شیزان سے بریک اپ ہوا تھا؟ الزامات کا جواب دیتے ہوئے، شیزان کی بہن فلک ناز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ بریک اپ پہلے ہی ہوگیا تھا جو کہ دونوں کی باہمی رضامندی سے ہوا تھا۔

واضح رہے کہ 20 سالہ بھارتی اداکارہ تونیشا شرما 24 دسمبر کو اپنے ڈرامے کے سیٹ پر مردہ حالت میں پائی گئیں تھیں، جس کے بعد اداکارہ کی والدہ کی جانب سے اُن کے ساتھی اداکاراور بوائے فرینڈ شیزان خان پر خودکشی پر اکسانے کا الزام لگایا گیا تھا اور اُن کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی گئی تھی۔

Related Posts