تعمیراتی صنعت کیلئے بڑی خوشخبری، ملک میں لوہا کتنا سستا ہوگیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Price of iron decreases in pakistan
PHOTO: DAWN

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں لوہے کی قیمت میں 22 ہزار روپے فی ٹن کم ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت 20000 سے 22000 روپے تک گر گئی ہے۔

ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو چین کی اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے فائدہ ہوگا۔ تاجروں کے مطابق اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی صنعت کو فائدہ پہنچے گا۔

اسٹیل کے تاجروں کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والی جستی اور کولڈ اسٹیل کی چادریں 285000 سے 295000 روپے میں فروخت ہو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے لوہے اور اسٹیل کی کاروباری سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔

مقامی تاجرو ں کا کہنا ہے کہ ملک میں لوہے کی قیمتوں میں کمی کے بعد تعمیراتی صنعت کو نمایاں ریلیف ملے گا جس کی وجہ سے ملک میں تعمیراتی کام تیز ہونے کی امید ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ سریے کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے جس کی وجہ سے تاجروں کو شدید مشکلات درپیش ہیں تاہم امید ہے کہ قیمتوں میں کمی کے بعد کاروبار میں مندی کم ہوجائے گی۔

Related Posts