کورونا کے باوجود پاکستان کی معاشی شرح نمو بہتری کی جانب گامزن رہی، صدر عارف علوی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے باوجود پاکستان کی معاشی شرح نمو بہتری کی جانب گامزن رہی، صدر عارف علوی
کورونا کے باوجود پاکستان کی معاشی شرح نمو بہتری کی جانب گامزن رہی، صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ کورونا وباء کے دوران پاکستان کی معاشی کارکردگی بہت بہتر رہی ہے۔ کورونا کے مثبت اثرات کی وجہ سے دنیا کی معیشت سکڑ گئی تاہم اس ساری صورتحال میں پاکستان کی معاشی شرح نمو ترقی کی جانب گامزن رہی ہے۔

قومی اسمبلی کے چوتھے پارلیمانی سال کا آغاز کے موقع پر پارلیمان کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس شروع ہوگیا ہے جس سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کررہے ہیں۔

پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہم اپنی صلاحیتوں کی بدولت ابھرتے چمکتے پاکستان کی منزل پا لیں گے۔ پاکستان میں معیشت کی شرح نمو کورونا کے باوجود بہتر ہورہی ہے۔ موجودہ حکومت کی پالیسیز کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ماضی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 سالوں کے دوران پاکستان میں بہت سی مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ سرمایہ کاروں کا حکومتی پالیسیز پر 60 فیصد اعتماد بڑھا ہے۔ تعمیراتی شعبے میں ترقی کا سہرا وزیراعظم کے سر جاتا ہے۔ زرعی شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

آئین کے آرٹیکل 56 (3) کے تحت پارلیمانی سال کے آغاز کے لیے صدارتی خطاب لازمی ہے۔ صدر مملکت کے خطاب کے دوران ایوان میں شور شرابا دیکھنے میں آیا ہے۔

آئینی طور پر لازم صدارتی خطاب کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر کے درمیان ملاقات میں کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ایم ڈی اے بل جمہوریت پر ڈاکہ اور عدلیہ پر حملے کے مترادف ہے، بلاول بھٹو

Related Posts