کورونا وائرس: صدرِ مملکت کی ملک کے تمام سیاستدانوں سے اختلافات بھلانے کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: صدرِ مملکت کی ملک کے تمام سیاستدانوں سے اختلافات بھلانے کی اپیل
کورونا وائرس: صدرِ مملکت کی ملک کے تمام سیاستدانوں سے اختلافات بھلانے کی اپیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پیشِ نظر ملک کے تمام سیاستدانوں سے اختلافات بھُلانے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میں نے سینکڑوں کالیں کی ہیں۔ تمام سیاست دانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اختلافات کو بھلا دیں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ میں نے علمائے کرام اور میڈیا سے کہا کہ وہ احتیاط اور آگاہی کے پیغام کو پھیلائیں۔ وزرائے اعلی سے درخواست کی کہ انتظامات کو یقینی بنائیں۔ گورنروں، صاحب رائے اور صاحب استطاعت لوگوں سے مدد کا کہا ہے۔

پیغام میں صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہونا ہے۔ تمام اختلافات کو بھلا کر لوگوں کی مدد کریں۔

کورونا وائرس جنگ کے حوالے سے صدر عارف علوی نے کہا کہ اس جنگ میں باقی سب چیزیں ثانوی ہیں کیونکہ اس کا مقابلہ ہر گھر اور ہر خاندان کو کرنا ہے۔ اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور پھر دوسروں کی مدد کریں۔

Related Posts