کے الیکٹرک نے 22 جولائی 2026 (بدھ) کو شہر کے مختلف علاقوں میں مرمت کے کام کے باعث بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کی بندش مختلف فیڈرز پر صبح سے شام تک جاری رہے گی، جس کے باعث متعدد علاقوں کے صارفین متاثر ہوں گے۔
متاثرہ علاقوں اور بجلی بندش کے اوقات درج ذیل ہیں:

- خیابان قاسم (31st Street) فیڈر: صبح 8:59 بجے تا شام 4:59 بجے
- خیابان خالد (35th Street) فیڈر: صبح 8:59 بجے تا شام 4:59 بجے
- طارق کمرشل 5th فیڈر: صبح 9:59 بجے تا شام 5:59 بجے
- الفلاح بینک: صبح 8:59 بجے تا شام 5:59 بجے
- المدینہ گودھرا کالونی: صبح 8:59 بجے تا شام 5:59 بجے
- الشفا کلینک: صبح 7:01 بجے تا شام 5:56 بجے
- السید سینٹر: صبح 8:59 بجے تا شام 5:59 بجے
- بلال ٹاؤن: صبح 8:59 بجے تا شام 5:29 بجے
- سی او ڈی ہلز: صبح 9 بجے تا شام 6 بجے
- ڈیفنس فیز 2: صبح 8:59 بجے تا شام 5:59 بجے
- ڈائمنڈ سٹی: صبح 9 بجے تا شام 6 بجے
- گرین لائن: صبح 8:59 بجے تا شام 5:59 بجے
- گلشنِ امین ٹاور: صبح 9 بجے تا شام 6 بجے
- کے ڈی اے ایمپلائز سوسائٹی: صبح 9 بجے تا شام 6 بجے
- خالد کمرشل: صبح 8:59 بجے تا شام 4:59 بجے
- خیابانِ راحت پارک: صبح 8:59 بجے تا شام 5:59 بجے
- مکا چوک: صبح 9 بجے تا شام 6 بجے
دیگر متاثرہ علاقوں میں محمد علی پارک، مرتضیٰ کمرشل، نیوی مرچنٹ چوک، اوکھائی میمن، پیٹل گلی، پیگاسس، پیپلز کالونی، سی ویو، ملیر کینٹ سیکٹر 4، صدیق اکبر، سندھ بلوچ سوسائٹی، عثمان ٹیرس، ضیاء الدین اسپتال اور دیگر علاقے شامل ہیں۔
کے الیکٹرک نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی کی بحالی کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری انتظامات کرلیں۔ کمپنی کے مطابق بندش مرمتی کام کے باعث کی جا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








