معروف کاروباری شخصیت بیرام آواری کراچی میں انتقال کرگئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف کاروباری شخصیت بیرام آواری کراچی میں انتقال کرگئے
معروف کاروباری شخصیت بیرام آواری کراچی میں انتقال کرگئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممتاز کاروباری شخصیت اور دو بار ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے بیرام ڈنشا آواری اتوار کو 81 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔

بیرام ڈنشا آواری کافی عرصے سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انہوں نے پسماندگان میں 3 بچے چھوڑے ہیں۔

ان کی آخری رسومات کل 23 جنوری 2023 بروز پیر دوپہر 1 بجے بیچ لگژری ہوٹل کے احاطے کے اندر خورشید ولا میں ہوں گی۔

بیرام ڈنشا آواری کراچی میں مقیم ایک ممتاز پاکستانی پارسی تاجر تھے۔ وہ آواری گروپ آف کمپنیز کے مالک اور چیئرمین تھے، جو پاکستان کی ایک معروف ہوٹل مینجمنٹ کمپنی ہے۔

مزید پڑھیں:الیکشن کمیشن نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ مقرر کر دیا

پارسی عالم یازنیش پارزن کے مطابق بیرام آواری کی آخری رسومات بیچ لگژری ہوٹل سے متصل ان کی رہائش گاہ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کا جسد خاکی محمود آباد میں واقع ٹاور آف سائلنس (مینار خاموشی) لے جایا جائیگا۔

Related Posts