خیبر پختونخوا، این اے 143 کے 6پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ ووٹنگ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ووٹنگ
شہری ووٹنگ کیلئے تیار، ملک بھر کے کنٹونمنٹ بورڈز میں بلدیاتی انتخابات آج ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 143 کے 6 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ شروع کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ 8فروری کے روز این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی خدشات کے باعث پولنگ نہ ہوسکی۔

سکیورٹی خدشات کے باعث این اے 43 ٹانک کم ڈیرہ اسماعیل خان کے 6 پولنگ اسٹیشنز میں ووٹنگ 8 فروری کو عام انتخابات کے دوران نہیں ہوسکی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔

حفاظتی انتظامات کیلئے پاک فوج سے بھی مدد طلب کی گئی تھی۔ فوجی جوانوں کے دستے بھی ووٹرز کی سکیورٹی کیلئے تعینات کیے گئے ہیں۔ 8فروری کو پولنگ کے  دوران آزاد امیدوار داور کنڈی63 ہزار 556 ووٹوں سے آگے تھے۔

جمعیت علمائے اسلام کے امیدوار اور سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود داور کنڈی کے 63 ہزار سے زائد ووٹوں کے مقابلے میں 62 ہزار 730 ووٹوں کے ساتھ پیچھے پیچھے تھے۔ آج ہونے والی ووٹنگ سے ہار جیت کا حتمی فیصلہ جلد ہونے کی توقع ہے۔

Related Posts