کورونا پر سندھ حکومت اور پی ٹی آئی کی جنگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا پر سندھ حکومت اور پی ٹی آئی کی جنگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی
کورونا پر سندھ حکومت اور پی ٹی آئی کی جنگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت اور حزبِ اختلاف کی سیاسی جماعت تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن پر ہونے والی جنگ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن سے کہا کہ آپ کی سیاسی جماعت کی حکمتِ عملی یہ ہے کہ لاک ڈاؤن میں توسیع کی بجائے ہر کاروبار کھول دیا جائے۔ 

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے  کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کا خیال ہے کہ کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے پوری دنیا کو متاثر کرلینے اور جانیں لینے کے باوجود بھی پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج گھمن نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کو وزیرِ اعظم سے اختلاف تھا تو وزیرِ اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متفق کیوں ہوئے؟ جبکہ ان کے خیال میں یہ کوئی درست حکمتِ عملی نہیں تھی۔ 

سندھ حکومت کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رکنِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کورونا وائرس جیسی عالمی وباء کے پیشِ نظر بھی یکطرفہ سیاست نہیں بھولی جو ایک قابلِ رحم بات ہے۔

تحریکِ انصاف کی طرف سے واضح جواب ملنے پر ترجمان سندھ حکومت لاجواب نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ بھائی ابھی سو جاتے ہیں۔ آپ تو فارغ ہیں۔ مجھے کل اٹھ کر صبح کے وقت بہت کام کرنا ہے۔ آپ کو بے حد پیار اور عزت کے ساتھ خدا حافظ کہتا ہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اللہ بے شک سچ بولنے والوں کا ساتھ دیتا ہے۔ میرے ذہن میں آپ کے لیے کوئی مخالفانہ جذبات نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ جب پتہ ہے کہ اللہ سچ بولنے والوں کی مدد کرتا ہے تو بھائی، دن میں ایک دو بار سچ بول لیا کرو۔ میرے دل میں بھی کوئی مخالفانہ جذبات نہیں۔ اللہ آپ کو خوش رکھے۔ اپنا خیال رکھئے گا۔ 

Related Posts