جناح ہسپتال میں تعینات پولیس اہلکاروں کا رات کو ڈیوٹی کے دوران نیند پوری کرنے کا انکشاف

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
جناح ہسپتال میں تعینات پولیس اہلکاروں کا رات کو ڈیوٹی کے دوران نیند پوری کرنے کا انکشاف
جناح ہسپتال میں تعینات پولیس اہلکاروں کا رات کو ڈیوٹی کے دوران نیند پوری کرنے کا انکشاف

کراچی: جناح ہسپتال میں تعینات پولیس اہلکار رات کو خوابِ خرگوش کے مزے لوٹنے لگے، پولیس اہلکاروں کا ڈیوٹی کے اوقات میں نیند پوری کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر تھانے کے اہلکار شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کا جن بے قابو ہونے کے باوجود رات کی ڈیوٹی کے دوران سونے لگے جن سے تاحال اس حوالے سے کوئی باز پرس نہیں کی گئی۔

جناح ہسپتال کی پارکنگ میں صدر تھانے کی 2 پولیس موبائلز کی عقبی نشستوں پر پولیس اہلکار گزشتہ شب بھی گرم شال اوڑھ کر سو گئے جس پر جناح ہسپتال پارکنگ کے سیکیورٹی گارڈ کا مؤقف سامنے آگیا۔

ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کا موبائلز میں سوجانا روز کا معمول بن چکا ہے۔ ہر رات کے آخری پہر مذکورہ پولیس اہلکار سوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ کراچی میں جرائم اور حادثات کی شرح میں اضافہ ہورہا ہے۔اِس سے قبل ایک خاتون اور ایک مرد حادثات میں ہلاک ہوگئے، ڈیفنس میں ایک شخص نے خود کو گولی مارلی جبکہ نارتھ ناظم آباد اور منگھوپیر سے 2 لاشیں برآمد ہوئیں۔

معمار موڑ شنواری ریسٹورنٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں گزشتہ روز ایک خاتون ہلاک ہوگئی، چھیپا ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والی خاتون کو عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاک ہونے والی خاتون کی شناخت 50 سالہ زاہدہ زوجہ فصل ودود کے نام سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  ایک شخص کی خودکشی، 2 حادثات میں جاں بحق، 2لاشیں ملیں