سکھر میں مبینہ طور پر فحاشی اور دیگر غیر اخلاقی سرگرمیوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایس ایس پی سکھر اظہر خان کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ایک مبینہ اڈے پر چھاپہ مار کر 10 خواتین سمیت 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی ایس ایچ او نے لیڈیز پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کارروائی کی، جس کے دوران تین مرد اور 10 خواتین کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔
گرفتار ہونے والے افراد میں مسماۃ نبیلہ آرائیں، مسماۃ ارشاد بی بی شیخ، مسماۃ نواب بی بی کوکھر، مسماۃ سونیا آرائیں، مسماۃ شمیلہ شیخ، مسماۃ چندا، مسماۃ صبا آرائیں، مسماۃ خدیجہ میراثی، مسماۃ ثانیہ میرانی اور مسماۃ سلمیٰ پٹھان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق گرفتار تین مردوں کی شناخت الطاف حسین شر، سومر خان جمالی اور محمد بخش کوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔
سکھر پولیس کا کہنا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن میں مبینہ فحاشی اور جسم فروشی سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے مطابق معاشرے میں بگاڑ اور غیر اخلاقی سرگرمیوں کا سبب بننے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت ایکشن لیا جائے گا، جبکہ سکھر پولیس کی جانب سے کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید جاری رہے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








