کراچی، شاہ لطیف میں پولیس مقابلہ، لوٹ مار کی 100 وارداتوں میں ملوث 3 ڈاکو گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، شاہ لطیف میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار
کراچی، شاہ لطیف میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 3 فرار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں لوٹ مار کی 100 وارداتوں میں ملوث ڈکیت گروہ کے 3 ارکان کوگرفتار کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف میں پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد 3 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے، ڈکیت گروہ کے 3 ارکان فرار ہوگئے جبکہ زخمی ڈاکوؤں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

اس حوالے سے شاہ لطیف پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہا تھا کہ گشت پر مامور پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے نقدی اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا جو شہریوں سے لوٹا گیا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے زیرِ استعمال چوری کی موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی۔ ڈکیت گروہ ضلع ملیر، کراچی وسطی، شرقی اور کورنگی میں لوٹ مار میں ملوث تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے لوٹ مار اور ڈکیتیوں کا بازار گرم کر رکھا تھا جو 100 سے زائد وارداتوں کے مرتکب ہوئے۔ گرفتار ملزمان اسلم اور فرمان پہلے بھی پولیس مقابلوں کے دوران گرفتار ہوچکے ہیں۔ ملزمان کے خلاف حیدر آباد اور کراچی میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

فرار ہونے والے ڈکیت گروہ کے اراکین کی گرفتاری کیلئے پولیس نے کارروائی شروع کردی۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ گرفتار ملزمان کے نام اسلم، فرمان اور ممتاز علی بتائے گئے ہیں جن سے برآمد کیا گیا اسلحہ فارنزک کیلئے روانہ کیا گیا۔ 

شہرِ قائد میں ڈکیتی اور لوٹ مار عروج پر ہے۔یاد رہے کہ اِس سے قبل اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے شہر بھر میں موٹر سائیکل لفٹرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 7 ملزمان  کو گرفتار کیا جبکہ 3 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کی گئیں۔

ای وی ایل سی حکام کے مطابق گزشتہ روز گرفتار کیے گئے ملزمان میں سعد ولد حسین، حمزہ  ولد عبدالعزیز، عبدالرحیم ولد سراج الحق ، نعمان ولد محمد لال، عاقب ولد اکرم، جہانزیب ولد عمران  اور  حسن عرف با بر ولد رستم علی  شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: اے وی ایل سی کی کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، 3 موٹرسائیکلیں برآمد

Related Posts