پنجاب میں 75 ارب کی مالی بے ضابطگی، حنا پرویز بٹ نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب میں 75 ارب کی مالی بے ضابطگی، حنا پرویز بٹ نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی
پنجاب میں 75 ارب کی مالی بے ضابطگی، حنا پرویز بٹ نے اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صوبہ پنجاب میں 75 ارب کی مالی بے ضابطگی اور فراڈ کے خلاف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکنِ اسمبلی حنا پرویز بٹ نے قرارداد جمع کرادی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریکِ انصاف کے دور میں 75 ارب روپے سے زائد مالی بے ضابطگی اور فراڈ کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا قرارداد کے متن میں کہنا ہے کہ موجودہ پنجاب حکومت کے صرف 1 مالی سال کے دوران لاہور اور صوبے بھر میں 75 ارب روپے کی مالی بے ضابطگی ہوئی۔

قرارداد کے متن کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت 75 ارب کی بدعنوانی کی مرتکب ہوئی ہے۔ قرارداد میں بدعنوان عناصر کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حنا پرویز بٹ نے قرارداد کے متن میں یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ بدعنوانی کے مرتکب افراد کو احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے اور مجرموں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، 2 روز قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو بدعنوانی پر ایک رپورٹ پیش کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جگہ جگہ گندگی، عثمان بزدار کا نام بدبودار خان ہونا چاہئے۔حنا پرویز بٹ

Related Posts