سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے وفاقی حکومت کو کورونا وائرس قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے حکومت کو کورونا وائرس قرار دے دیا
مسلم لیگ (ن) رہنما احسن اقبال نے حکومت کو کورونا وائرس قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری و سابق وفاقی وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت کو کورونا وائرس قرار دے دیا ہے۔

میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کو حکمرانی کا کورونا وائرس کھائے جا رہا ہے۔ اگر آپ اس کا علاج چاہتے ہیں تو فوراً صاف و شفاف الیکشن کروائیں۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سب سے زیادہ تقسیم کرو اور حکومت کرو کے اصول پر عمل کیا۔ میرا سوال ہے کہ وزیر اعظم فارن فنڈنگ کیس کا سامنا کیوں نہیں کرتے؟

مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ تحریکِ انصاف کی حکومت کے بارے میں میری سوچ یہ ہے کہ انہیں اگلا بجٹ بنانے کا موقع دے کر دیکھ لینا چاہئے۔  صاف و شفاف الیکشن وائرس سے نجات کیلئے ضروری ہے۔

احسن اقبال نے پیش گوئی کی کہ اگر ملک میں دوبارہ انتخابات کروائے گئے تو عوام الناس مسلم لیگ (ن) کو سب سے زیادہ ووٹ دیں گے۔ نواز شریف ایک بار پھر وزیر اعظم بن جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے پاکستان واپس آنے کی بات کی تو تحریکِ انصاف سکتے میں آجائے گی۔ انہیں ائیر پورٹ پر روک لیا جائے گا۔ گزارش کی جائے گی کہ علاج پورا کرکے آئیے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت 6 روز قبل  نیب ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈی جی آپریشنز اور ڈی جی راولپنڈی سمیت بیورو کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: نیب کا  احسن اقبال کی ضمانت چیلنج کرنے کا فیصلہ 

Related Posts