پی کے 40 مانسہرہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی، ن لیگی امیدوار ہی کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: خیبر پختونخوا کے حلقہ پی کے 40 مانسہرہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے نتیجے میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار ہی دوبارہ کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 40 مانسہرہ میں 173 پولنگ اسٹیشنز پر ڈالے گئے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جس کے نتیجے میں ن لیگی امیدوار شاہ جہاں یوسف کامیاب قرار دے دئیے گئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے کے 173 پولنگ اسٹیشنز پر کی گئی گنتی میں ن لیگی امیدوار شاہ جہاں یوسف پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی کے 42 ہزار 918 کے مقابلے میں 43 ہزار 14ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے نتائج پر مبنی حلقہ پی کے 40 کا فارم 47 جاری کردیا جس میں تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار شکور لغمانی اور ن لیگی امیدوار شاہ جہاں یوسف کے ووٹوں کی تعداد بتائی گئی ہے۔

قبل ازیں تحریکِ انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار شکور لغمانی نے پی کے 40 مانسہرہ میں سامنے آنے والے ووٹنگ کے نتیجے کو مسترد کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور دوبارہ گنتی کی درخواست کی جس پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لیا۔ 

Related Posts