ن لیگ کی رابعہ نصرت، زیب النساء اور دیگر اراکین اسمبلی کے استعفے قیادت کے حوالے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PML-N's Rabia Nusrat, Zaibun Nisa and others submit resignations to leadership

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی رابعہ نصرت ، زیب النساء اعوان ، طاہر جمیل ، عرفان عقیل ، منیب الحق اور دیگر رہنماؤں نے اسمبلی رکنیت سے استعفے قیادت کو پیش کردیئے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے اپنی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کی نشست پارٹی کی امانت ہے۔ استعفے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی حکومت مخالف مہم کا ایک حصہ ہیں۔

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ نواز کے قومی و صوبائی اسمبلی کے متعدد ممبران نے بھی پارٹی استعفیٰ پیش کیا تھا۔استعفے دینے والوں میں حنا پرویز بٹ ، بلال اکبر ، ثانیہ عاشق ، چوہدری بشیر ورک ، چوہدری اظہر قیوم ، کھیل داس کوہستانی ، سیف الملوک کھوکھر ، افضال کھوکھر ، افتخار حسین ، حامد حمید شامل تھے۔

راحیلہ خادم حسین ، عظمیٰ بخاری ، سمیع اللہ خان ، فاروق تارڑ ، چوہدری بلال اکبر ، چوہدری عادل بخش چٹھہ ، ​​جہانگیر خانزادہ ، اختر حسین بادشاہ اور مسلم لیگ (ن) کے اختر میمن نے بھی اپنا استعفیٰ پارٹی قیادت کو پیش کیا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی کے ممبران حسن مرتضیٰ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

مزید پڑھیں:حکومت نفسیاتی جنگ ہار چکی ہے، عوام کو روکنا اب ممکن نہیں، مریم اورنگزیب

ذرائع کے مطابق حزب اختلاف کی جماعتوں کے اراکین کے استعفوں کا سلسلہ 31 دسمبر تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم کی قیادت وقتا فوقتا قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کواستعفے پیش کرے گی۔

Related Posts