وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب کی 2020ء کی آگاہی و تدارک کی حکمت عملی کامیاب رہی، چیئرمین نیب
نیب کی 2020ء کی آگاہی و تدارک کی حکمت عملی کامیاب رہی، چیئرمین نیب

اسلام آباد:چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب نے بدعنوانی کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے احتساب عدالتوں میں درخواستیں فائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے،نیب کے مقدمات کی قانون کے مطابق ٹھوس شواہد پر مبنی بھرپور تیاری کے ساتھ موثر طریقہ سے پیروی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کے پراسیکیوشن ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔

اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ نیب کا پراسیکیوشن ڈویژن شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریز، انویسٹی گیشنز اور ٹھوس شواہد پر متعلقہ احتساب عدالتوں میں قانون کے مطابق مقدمات کی پیروی کیلئے نیب کے آپریشنز ڈویژن اور تمام علاقائی بیوروز کو قانونی معاونت فراہم کر رہا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایات پر پراسیکیوشن ڈویژن میں تجربہ کار، قانونی ماہرین/سپیشل پراسیکیوٹرز شامل کرکے اس کو فعال بنایا گیا ہے، متعلقہ احتساب عدالتوں میں نیب کے مقدمات میں سزا کی شرح 68.8 فیصد ہے۔

چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے پراسیکیوشن ڈویژن اور آپریشنز ڈویژن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ میگا کرپشن وائٹ کالر کرائم کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

نیب نے بدعنوانی کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے احتساب عدالتوں میں درخواستیں فائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے۔

چیئرمین نیب نے تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ عدالتوں میں زیر سماعت نیب کے مقدمات کی قانون کے مطابق ٹھوس شواہد پر مبنی بھرپور تیاری کے ساتھ موثر طریقہ سے پیروی کی جائے۔

تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور ان سے لوٹی گئی رقم برآمد کرکے قومی خزانہ میں جمع کرائی جائے کیونکہ نیب قانون کے مطابق اسے قومی فرض سمجھ کر ادا کر رہا ہے۔

Related Posts