پی ایم اے نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو مہلک قرار دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ایم اے نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو مہلک قرار دے دیا
پی ایم اے نے پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کو مہلک قرار دے دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پی ایم اے (پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن) نے تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بہت مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے عوام کوہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیں اور احتیاطی تدابیر پر نہایت سختی سے عمل درآمد کریں۔ اِس موقعے پر میڈیکل ایسوسی ایشن نے ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کرنے کے سرکاری حکم کو سراہا۔

اپنے ایک بیان میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے کہا کہ جو لوگ ماسک نہ پہنیں ان کے خلاف کارروائی ضرور ہونی چاہئے۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر بہت ملک ہے جس کے دوران 21 روز میں 8 ڈاکٹرز انتقال کر گئے۔ حکومت کو چاہئے کہ ماسک مفت تقسیم کرنے کا اہتمام کرے۔

عوام کیلئے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد آسان بنانے کیلئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومت کو ماسکس اور سینیٹائزرز کی قیمتوں پر قابو پانا ہوگا۔ صحافی برادری ماسک  ن پہننے، گلے ملنے اور ہاتھ ملانے کی تصاویر چلانے سے اجتناب کرے تاکہ اس رجحان کی حوصلہ شکنی ممکن بنائی جاسکے۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کیلئے بھی پرسنل پروٹیکشن ایکوئپمنٹ (پی پی ایز) مہیا کیے جائیں جبکہ طبی عملہ اور ڈاکٹرز کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کی حیثیت رکھتے ہیں۔  قبل ازیں میڈیکل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں بلا ضرورت بھیڑ نہ لگائی جائے۔ 

یہ بھی پڑھیں: میڈیکل ایسوسی ایشن کا عوام کو بلا ضرورت اسپتال نہ جانے کا مشورہ

Related Posts