وزیراعظم 15 جنوری کو لاہور کا دورہ کرینگے، بیوروکریسی میں تبادلے متوقع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Opposition submits no-confidence motion against Punjab CM Buzdar

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :وزیراعظم عمران خان 15جنوری بروز جمعہ لاہور کا دورہ کریں گے، لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے، پنجاب کی بیوروکریسی میں تبدیلی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان 15جنوری بروز جمعہ لاہور کا دورہ کریں گے ، عمران خان لاہور میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے،وزیراعظم کی لاہور آمد پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار صوبے کے امور پر بریف کریں گے۔

وزیراعظم کو بورڈ آف ریونیو کے حکام اپنے اقدامات بارے بریف کریں گے، ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے بھی وزیراعظم اجلاس کی صدارت کریں گے، یونیورسل ہیلتھ کوریج پلان بارے عمران خان کو بریف کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان شیخوپورہ گوجرانوالہ روڑ کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے، وزیراعظم پنجاب میں انسپکٹر لیس رجیم پروگرام کا بھی افتتاح کریں گے۔

دوسری جانب پنجاب بیورو کریسی میں ایک بار پھر ردوبدل کا فیصلہ کر لیا گیاہے، ذرائع کے مطابق پنجاب کے دو اعلیٰ افسروں کو تبدیل کرنے کی سفارشات وزیراعظم کو بھجوا دی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:شاہد خاقان کی لندن میں نوازشریف سےخفیہ ملاقات، حکومت گرانے کا منصوبہ تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 جنوری کو وزیراعظم کے دورہ پنجاب میں بیوروکریسی میں تبدیلی میں منظوری کے بعد چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کو تبدیل کر دیا جائے گا، ذرائع کے مطابق نئے چیف سیکریٹری کیلئے یوسف نسیم کھوکھر کا نام لیا جا ریاہے اور نئے آئی جی پنجاب کیلئےعامر ذوالفقار خان کا نام زیر غور ہے۔

Related Posts