16 نکاتی ایجنڈا: وزیر اعظم عمران خان کل وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM-Imran-Khan-
PM-Imran-Khan-

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے 16 نکاتی ایجنڈے پر غور و خوض کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا جس کے دوران اہم ملکی معاملات زیر غور آئیں گے۔

کل دوپہر 2 بجے ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران زیر غور آنے والا 16 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جس کے مطابق ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ ایجنڈے کے تحت سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمپنیز (ایس ای سی پی) کے کمشنر کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ اس دوران مالی سال 20-2019ء کے فسکل بجٹ کی نظر ثانی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، مہنگائی اور دیگر اہم ملکی معاملات پر گفتگو ہوگی۔

کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم کے احساس پروگرام، گیس کی قیمتوں اور بجلی کے بلز کے حوالے سے مسائل کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور ان کے حل پر پیش رفت متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فاقی کابینہ نے مہنگائی کے ستائے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 15 ارب روپے کے پیکج کی منظوری دے دی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیائے خوردونوش مارکیٹ سے 10 سے 25 فیصد کم ریٹ پر ملنے لگے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا گزشتہ اجلاس 8 روز قبل ہواجس میں مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے 15 ارب ریلیف پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس میں عوام کیلئے15 ارب کے ریلیف پیکج کی منظوری 

Related Posts