وزیر اعظم شہباز شریف قمبر شہداد کوٹ کے دورے کیلئے روانہ ہو گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سیلاب سے تباہی کی داستان رقم، وزیر اعظم قمبر شہداد کوٹ کا دورہ آج کریں گے
سیلاب سے تباہی کی داستان رقم، وزیر اعظم قمبر شہداد کوٹ کا دورہ آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کرنے کیلئے روانہ ہو گئے ہیں جس کا مقصد سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ لینا ہے۔سیلاب نے قمبر شہداد کوٹ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں تباہی کی داستانیں رقم کردیں۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کرنے کیلئے روانہ ہوئے جس کے دوران بارشوں اور سیلاب سے نقصانات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

دورے کے موقعے پر وزیر اعظم شہباز شریف قمبر شہداد کوٹ میں امدادی کیمپس میں دی جانے والی سہولیات کا معائنہ اور سیلاب زدگان سے ملاقات بھی کریں گے۔ سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیں گے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔ سیلاب کے باعث 400بچے جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہوئے۔وزیر اعظم 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ موسمی تبدیلیوں کے نتیجے میں سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں۔ بدقسمتی سے سیلاب کے باعث 400 بچے جاں بحق ہوئے۔

گزشتہ روز ہی وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا جس کے دوران حکام نے انفراسٹرکچر کی بحالی اور سیلاب زدگان کی امداد سے متعلق حقائق پر بریفنگ دی۔

 

Related Posts