وزیرِ اعظم عمران خان ملک میں تعلیم کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم عمران خان ملک میں تعلیم کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان
وزیرِ اعظم عمران خان ملک میں تعلیم کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ  وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان میں تعلیم کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آج صبح 8 بجے سے پی ٹی وی نے ٹیلی اسکول نشریات کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزارتِ تعلیم و اطلاعات کے اشتراک سے شروع کیا گیا یہ منصوبہ عمران خان کے ملک میں تعلیم کے فروغ کے ویژن کا مظہر ہے۔

معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث بچوں کا تعلیمی عمل معطل ہے۔ اس چینل کے ذریعے گھر بیٹھے بچے اور دیگر طلباء تدریسی عمل سے استفادہ کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ٹیلی اسکول کی نشریات سٹیلائٹ اور انٹینا دونوں کے ذریعے دیکھی جاسکیں گی۔ دُور افتادہ علاقوں کے طلباء اس تدریس و تربیت کے عمل سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نشریات کا دورانیہ صبح 8 سے شام 6 بجے تک ہوگا۔ اول سے 12ویں جماعت تک کے طلباء اس سے مستفید ہوں گے۔ ٹیلی اسکول سے وہ بچے بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں جو اسکول نہیں جاپاتے۔

انہوں نے کہا کہ گھر بیٹھے عوام کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کا یہ منصوبہ ملک بھر میں خواندگی کے فروغ میں بھی اہم ثابت ہوگا۔

Related Posts