وزیرِ اعظم کا مہنگائی کے خلاف ایکشن، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کا مہنگائی کے خلاف ایکشن، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
وزیرِ اعظم کا مہنگائی کے خلاف ایکشن، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِاعظم عمران خان نے مہنگائی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے مہنگائی پر قابو پانے سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کہا کہ ملک میں افراطِ زر کی بنیادی وجہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ہے۔ اگر ہم ذخیرہ اندوزی پر قابو پالیں تو صورتحال میں نمایاں بہتری ممکن ہے۔

دورانِ اجلاس گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہر شہر کی ضلعی انتظامیہ یہ بات یقینی بنائے کہ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری پر سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس کے دوران مہنگائی کے خلاف ایکشن کے آغاز پر بھی بات چیت ہوئی۔

ابتدائی طور پر اسلام آباد کی 9 ہزار دکانوں کی نگرانی کی جائے گی، وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ  ٹائیگر فورس کو کمشنر اسلام آباد اور ڈی سی مشترکہ طور پر شناخت کریں۔ تمام دکانوں پر طے شدہ نرخوں سے زائد داموں پر خریدوفروخت اور ریٹ لسٹس کی نگرانی کی جائے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ ٹائیگر فورس فوری طور پر اضافی اسٹاکس اور ذخیرہ اندوزی کی نشاندہی کرے۔ ضلعی انتظامیہ فوراً ٹائیگر فورس کے اشارے پر کارروائی کرے۔ آپریشن رپورٹ براہِ راست وزیرِ اعظم کو پیش کی جائے گی۔ ریٹ لسٹ شائع نہ کرنے یا زائد قیمت وصول کرنے پر دکانداروں پر بھاری جرمانے ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ اعظم عمران خان لاہور کا دورہ آج کریں گے

Related Posts