وزیرِ اعظم 13نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021 پر تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
بجٹ 2021 پر تجاویز کی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیرِ اعظم عمران خان وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس کے دوران قومی معیشت اور امورِ مملکت سے متعلق 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت آج ہونے والے وفاقی کابینہ اجلاس میں کرتارپور راہداری کے امور کا جائزہ لیاجائے گا اور منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دی جائے گی۔

 وفاقی کابینہ اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کے ریکارڈ کیلئے ڈیٹا بیس قائم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ یو این آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت کی سمری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں معاونِ خصوصی توانائی گردشی قرضے کے خاتمے کا پلان پیش کریں گے۔ فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے دوران اسٹرٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری پر غور کیا جائے گا۔ جوائنٹ انویسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس کے دوران وفاقی کابینہ نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر بھی وفاقی کابینہ کے زیرِ غورمعاملات میں شامل ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے 7اپریل کے اجلاس کے دوران کیے گئے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اجلاس میں دیگر اہم قومی و سیاسی امور پر بھی گفتگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم سابق آئی جی ناصر درانی کے انتقال پر افسردہ ہو گئے

Related Posts