ن لیگ ملک کی عدلیہ اور ججز کو بدنام کرنے کی تاریخ رکھتی ہے۔وزیراعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ن لیگ ملک کی عدلیہ اور ججز کو بدنام کرنے کی تاریخ رکھتی ہے۔وزیراعظم
ن لیگ ملک کی عدلیہ اور ججز کو بدنام کرنے کی تاریخ رکھتی ہے۔وزیراعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو لیک کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے عدلیہ پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ ملک کی عدلیہ اور ججز کو بدنام کرنے کی تاریخ رکھتی ہے۔

 پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی صدارت کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی حالیہ آڈیو لیک، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور حال ہی میں نافذ کردہ انتخابی اصلاحات کے قوانین سمیت مختلف امور پر بات چیت کی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ ن لیگ کے ماضی کو اجاگر کریں کہ کس طرح پارٹی نے اعلیٰ عدالتوں کے ججز پر دباؤ ڈال کر من پسند فیصلے لینے کیلئے عدلیہ پر حملے کرنے سے بھی گریز نہیں کیا۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ن لیگ کو ججز پر اپنے حق میں فیصلے کرانے کیلئے دباؤ ڈالنے والا مافیا قرار دیا اور کہا کہ انہیں اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 

گفتگو کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت قومی اداروں کا احترام کرتی ہے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ماضی میں ججز پر مافیا نے حملہ کیا تھا۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ وزیر اعظم نے آڈیو لیک کی سازش کو ن لیگ سے منسوب کیا۔

وزیر اعظم نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی کہ وہ ن لیگ کی گزشتہ ​​تاریخ کو اجاگر کریں کہ کس طرح پارٹی نے عدلیہ پر حملہ کیا اور ججز کو بدنام کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کرتی رہے گی۔ 

Related Posts