افغانستان سے غیر ملکی افواج کا عجلت میں انخلاء غیر دانشمندانہ ہوگا۔وزیرِ اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان سے غیر ملکی افواج کا عجلت میں انخلاء غیر دانشمندانہ ہوگا۔وزیرِ اعظم
افغانستان سے غیر ملکی افواج کا عجلت میں انخلاء غیر دانشمندانہ ہوگا۔وزیرِ اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کا عجلت میں انخلاء ایک غیر دانشمندانہ اقدام ہوگا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع کردہ مضمون میں کہا کہ جب تک افغان قوم امن و امان سے ہمکنار نہیں ہوتی، پاکستانی قوم بھی حقیقی امن سے محروم رہے گی۔

واشنگٹن پوسٹ کے مذکورہ مضمون میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ پاک افغان تعلقات کی جڑیں بے حد گہری ہیں، ہمارے درمیان ثقافت، جغرافیہ اور رشتے موجود ہیں، پاکستان کا امن افغانستان میں قیامِ امن سے مشروط ہے۔

سن 2018ء کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِا عظم عمران خان نے کہا کہ 2 سال قبل امریکا افغان مسئلے کا سیاسی حل چاہتا تھا جس کیلئے پاکستان سے مدد طلب کی گئی، ہم افغان امن عمل میں ہر ممکن مدد فراہم کر رہے ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم  کئی سال سے 40 لاکھ افغان مہاجرین کی دیکھ بھال میں مصروف ہیں جبکہ افغانستان کی طرف سے منشیات اور اسلحہ بھی پاکستان میں آیا جس سے دہشت گردی اور جرائم کو فروغ ملا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت خطے کے امن اور افغان امن عمل کیلئے ایک سنہری موقع قرار دیا جاسکتا ہے۔ افغان جنگ خاتمے کے قریب نظر آتی ہے جبکہ افغانستان میں امن کو طاقت کے ذریعے مسلط نہیں کیاجاسکتا۔ افغان قیادت اور عوام کی شمولیت سے ہی پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیاحت کے فروغ کیلئے جامع پالیسی تشکیل دیں گے۔وزیرِ اعظم

Related Posts