وزیراعظم عمران خان کا آج بے روزگار افراد کیلئے امدادی پروگرام شروع کرنیکا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM Imran to launch support program for unemployed persons today

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان آج کو ان لوگوں کے لئے ناول کورونا وائرس کی وجہ سے اپنی ملازمت سے محروم ہونے والے افراد کیلئے امدادی پروگرام کا اعلان کرینگے۔

وزیر اعظم عمران خان بیروزگار افراد کی مدد کے سلسلے میں تیار کردہ ایک ویب پورٹل کا افتتاح کریں گے ۔

لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے لوگ پورٹل پر اپنا اندراج کرسکیں گے اور احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 12ہزار روپے وصول کریں گے۔

حکومت کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والوں کیلئے امدادی پروگرامز کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے جبکہ متاثرہ افراد کی مدد کے لئے وزیر اعظم ریلیف فنڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے غریب افراد کیلئے احساس ایمرجنسی کیس پروگرام سے بھی متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں افراد بیروزگار ہوچکے ہیں، تاجر رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن ختم نہ ہوا تو عید الفطر تک 80 فیصد ملازمین بیروزگار ہوجائینگے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کام نہیں کرنا چاہتے تو استعفیٰ دیکرگھرجائیں، بلاول بھٹو

واضح رہے کہ سندھ حکومت نےرمضان کے اختتام تک صوبے میں لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر منجمد ہوچکی ہیں اور تاجروں  کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

Related Posts