غیر ملکی فنڈنگ: کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کے خلاف وزیر اعظم کی اپیل پر سماعت ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad-High-Court
Islamabad-High-Court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

عدالت غیر ملکی فنڈنگ کیس کے حوالے سے قائم کی گئی الیکشن کمیشن اسکروٹنی کمیٹی کے خلاف وزیر اعظم عمران خان کی اپیل پر آج سماعت کرے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں معزز ججز کا 2 رکنی بینچ وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے سنگل بینچ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کرے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے تحریکِ انصاف کی غیر ملکی فنڈنگ پر تفتیش کے لیے قائم کردہ اسکروٹنی کمیٹی کو وزیر اعظم عمران خان نے چیلنج کردیا ہے جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے سماعت ہوگی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی نے   ممنوعہ پارٹی فنڈنگ کیس پر پاکستان تحریکِ انصاف رہنماؤں سے 4 دسمبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو روز قبل  الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا 45واں اجلاس ہوا۔ تحریکِ انصاف کے سابق رہنما و پارٹی فنڈنگ کیس کے بنیادی درخواست گزار اکبر ایس بابر کی طرف سے وکیل احمد حسن پیش ہوئے۔

اکبر ایس بابر کے وکیل احمد حسن نے دلائل دیتے ہوئے پارٹی فنڈنگ کو مبینہ طور پر ممنوعہ اور غیر قانونی قرار دیا جبکہ اس دوران اسکروٹنی کمیٹی کے اراکین نے ان سے مختلف سوالات کیے۔

وکیل احمد حسن نے اسکروٹنی کمیٹی سے استدعا کی کہ پارٹی فنڈنگ کیس کے معاملے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ درخواست گزار اکبر ایس بابر نے اجلاس کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو بھی کی۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن نے تحریکِ انصاف رہنماؤں سے  جواب طلب کر لیا

Related Posts