وزیرِ اعظم ملک کی سیاسی صورتحال پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم ملک کی سیاسی صورتحال پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے
وزیرِ اعظم ملک کی سیاسی صورتحال پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال پر وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت آج کریں گے جس کے دوران اہم معاملات زیرِ غور آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ کابینہ ملکی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ لے گی جبکہ اوپ؛ن بیلٹ سینیٹ انتخابات سے متعلق اپوزیشن کی طرف سے آرڈیننس چیلنج کرنے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سمیت اپوزیشن کی احتجاجی تحریک کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق انتظامات اور اتحادیوں سے رابطوں سمیت دیگر اہم امور پر گفت و شنید ہوگی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران 9 نکات سے زائد ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جن میں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری شامل ہے۔ کابینہ کو چیئرمین ٹاسک فورس آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام بریفنگ دیں گے۔ سرکاری اداروں میں سی ای او سمیت دیگر سربراہان کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

شہرِ اقتدار میں میٹرو بس منصوبے کے بارے میں بریفنگ  اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد میں ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ مختلف ممالک کے ساتھ قانونی امور میں باہمی معاونت پر غور ہوگا جبکہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں 30 ایڈیشنل احتساب عدالتوں کے قیام کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کمیٹی کے 3 فروری کے فیصلوں کی توثیق کرے گی جبکہ وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے بھی 3 فروری کے فیصلوں کی توثیق متوقع ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد میں پی ڈی ایم جلسے کی تیاریاں مکمل، قائدین خطاب کرینگے

Related Posts