وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے
وزیر اعظم عمران خان آج وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج وفاقی کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور اقتصادی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے کابینہ اجلاس کے دوران 8 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا جس میں قانون سازی سے متعلق خصوصی کمیٹی اور ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس: منیر اے ملک کی وزیراعظم کو مقدمے کا حصہ بنانے کی اپیل

کابینہ اجلاس کے دوران سی ڈی اے (کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کی تنظیمِ نو، بجلی سے چلنے والی گاڑیوں پر حکومتی پالیسی اور نادرا کے مالی سال 2019ء کے آڈٹ کی منظوری دی جائے گی۔

اجلاس کے 8 نکاتی ایجنڈے میں نیشنل پاور پارک مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او کی تعیناتی اور  میجر جنرل عامر مجید کی ڈی جی پنجاب رینجرز کے طور پر عارضی تبادلے کی منظوری بھی شامل ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے پی ایم ڈی سی کا صدارتی آرڈیننس مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم ڈی سی آرڈیننس کا اجراء پارلیمنٹ پر حملہ ہے، حکومت فوری واپس لے ۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس 24 اکتوبر کو چیئرمین سینیٹ محمد طلحہ محمود کی صدارت میں ہوا جس میں ارکان نے پی ایم ڈی سی آرڈیننس کے خلاف احتجاج کیا ،کمیٹی نے پی ایم ڈی سی کا صدارتی آرڈیننس مسترد کردیا ۔

کمیٹی نے حکومت سے پی ایم ڈی سی آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ایم ڈی سی آرڈیننس کی مذمت کرتے ہیں۔ چیئر مین نے کہاکہ پی ایم ڈی سی آرڈیننس کا اجراء پارلیمنٹ پر حملہ ہے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ نے پی ایم ڈی سی کا صدارتی آرڈیننس مسترد کردیا

Related Posts